• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کا عبایا پہن کر ابوظبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ

بالی ووڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ابوظبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ کیا۔ عبایا پہنی دیپیکا اور رنویر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

دونوں کا ابوظبی کا یہ دورہ ‘Experience Abu Dhabi’ سیاحت کے فروغ کی مہم کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد امارات کی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ 

دیپیکا کے عبایا اور سر ڈھانپنے والے لباس پر سوشل میڈیا پر تعریف اور تنقید دونوں دیکھنے کو ملیں۔

کچھ صارفین نے ان کے لباس کو مذہبی احترام قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے میرا انتخاب جیسے سابقہ موقف سے تضاد قرار دیا۔

مہم کا مقصد ابوظبی کو ایک روحانی اور ثقافتی مقام کے طور پر پیش کرنا ہے، لیکن اشتہاری مقاصد کے لیے مذہبی مقامات کے استعمال پر بھی سوالات اٹھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید