گورنر ہاؤس لاہور میں دوسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد کی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے47 خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اس قدر ہجوم اس بات کا ثبوت ہے کہ گورنر ہاؤس عوامی گھر بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔