• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھارت کا دورہ کیا، ان کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی شریک نہیں تھی، جس پر بھارتی غصے میں آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ناقدین نے اسے طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔

یہ پریس کانفرنس متقی اور بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد منعقد ہوئی، منظر عام پر آنے والی تصاویر میں طالبان رہنماؤں کو صرف مرد صحافیوں کے سامنے خطاب کرتے دیکھا گیا۔

بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی ملاقات ہوئی، بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

اس امتیازی رویّے پر بھارتی صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی صحافی گیتا موہن نے ایکس پر لکھا کہ "طالبان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا، ناقابلِ قبول۔

ایک اور صحافی نے کہا کہ مرد صحافیوں کو بطور احتجاج پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔

کانگریس ترجمان شمع محمد نے لکھا کہ یہ کون ہوتے ہیں ہماری سرزمین پر اپنے امتیازی اصول مسلط کرنے والے؟ یہ بھارت کی جمہوری اقدار کی توہین ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید