• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس کا کاروباری ہفتہ پانچ دن منفی رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہفتے کے دوران 5891 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6915 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 326 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس رہی۔

بازارِ حصص میں ایک ہفتے میں 6.78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 749 ارب روپے کم ہو کر 18910 ارب روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید