• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد خان ’فٹ‘ آصف آفریدی کا ٹیسٹ ’ڈیبیو‘ نہیں ہو گا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے معرکے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کر سکیں گے، جس کی وجہ خیبر پختون خوا کے 32 سالہ آف اسپنر ساجد خان کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنا ہے۔

ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کر سکے تھے اور ٹیم مینجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ 38 سال کے آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہو گئی تھی۔

ٹیسٹ سے ایک دن پہلے ساجد خان فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے اور 12 ٹیسٹ میچز میں 27.28 کی اوسط سے 59 وکٹیں لینے والے ساجد خان کے نام قرعہ فعال نکل آیا۔

لاہور ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید