پشاور میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر شہریوں میں خوف و بے چینی پھیلانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ’’لوفر لفنگا‘‘ ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹک ٹاکر تحصیل گورگٹری اور گرد و نواح میں ویڈیوز بنا کر شہریوں میں خوف و بے چینی پھیلا رہا تھا۔
ملزم نے پولیس و شہریوں سے معافی مانگ لی اور آئندہ ایسی سرگرمی نہ کرنے کا عہد کیا۔