• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر کی مسجد کے امام کو بھی شہید کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر کی مسجد میں خوارج نے حملہ کرکے امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کیا۔ حملے میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے۔

 حکام کے مطابق حملہ آور خوارج وہی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے علی مسجد، کوچہ رسال دار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا تھا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ نے پولیس اہل کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی جی پولیس کے پی اور صوبے کے چیف سیکریٹری نے بھی پولیس اہل کاروں کی تعریف کی۔ 

جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا  کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے یکجا ہو کر کام کیا اور صوبے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

قومی خبریں سے مزید