• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، سعودی عرب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید