سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایران، سعودی عرب اور قطر نے دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
تینوں ممالک نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کےلیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعاگو ہیں۔
قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، ہم دونوں ممالک کے عوام کے امن اور خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران پڑوسی ممالک میں کشیدگی کم کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔