• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں میٹرک سیکنڈ سالانہ انگلش پیپر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق ضلع جہلم میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر دونوں شفٹوں کے پیپر مؤخر کیے گئے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان کے مطابق انگلش کے پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری شامل ہیں جہاں پیپر مقررہ وقت پر ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ امیدواران اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں، جہلم میں پیپر امن وامان کی خراب صورتِ حال کے پیشِ نظر مؤخر کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید