• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار تک گر گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار تک گر گیا۔

دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 4654 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 443 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پونے 3 فیصد نیچے آیا، ایک لاکھ 63 ہزار، ایک لاکھ 62 ہزار، ایک لاکھ61 ہزار، ایک لاکھ 60 ہزار، ایک لاکھ 59 ہزار کی 5 حدیں بھی گنوا بیٹھا، منفی کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

آج 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 678 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید