ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ظاہر کی گئی امن اور مذاکرات کی خواہش، امریکا کے ایران کے عوام کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ رویے سے متصادم ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے تعاون کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ کوئی بھی ملک دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں ماضی کے تجربات اور پس منظر کو نظر انداز کرکے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ ایران کے تلخ تجربات ہیں اور حالیہ فوجی جارحیت اس کی تازہ مثال ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایران اپنے قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔