• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے وہ انہیں قانون کا فہم واضح کریگی: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف—قائل فوٹو
بیرسٹر سیف—قائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے کہ عدالت مولانا کو قانون کا فہم واضح کرے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب قانونی اور آئینی طریقے سے ہوا ہے، اس میں کوئی سقم نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس ووٹ پورے تھے، اس کے باوجود باقی جماعتوں کے پاس گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، 3 سال سے پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی میں ہی رہوں گا۔

قومی خبریں سے مزید