• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے متفق ہوں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے اتفاق کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں، خدشہ ہے کہ وہ اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد حملہ کردے۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سیز فائر کے بعد قیدیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے، اب معاہدہ کب تک چلتا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ آج کراچی میں سینیٹر رضا ربانی کی کپتان کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا تھا، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید