• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعت کی قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مذہبی جماعت کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔

مذہنی جماعت کی منی لانڈرنگ تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ شیراز احمد کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد عزیز امجد، 2 انسپکٹر اور 3 سب انسپکٹر بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید