• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملنی والی گرانٹ کا ایک پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے،صدر پی ایچ ایف

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ( ر ) خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو ملنی والی گرانٹ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونے دینگے اور اس کا مکمل حساب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم کی عدم شر کت پر ہمیں بھی قوم کی طرح افسوس اور دکھ ہے، وہ جمعے کو اسلام آ باد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ، اولمپک گیمز اور ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا پہلا ہدف ہے۔پاکستان ہاکی لیگ کے لئے جلد این او سی ملنے کیلئے پر امید ہیں ، ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے ۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ اولمپک گیمز میں شرکت نہ کرنے پر وہ کھلاڑیوں کو درد کو خود محسوس کر رہے ہیں ، اولمپک گیمز میں شرکت کرنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔
تازہ ترین