• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین ہاکی میں سندھ وائٹ کو پہلے میچ میں پنجاب کلرز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)29 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ جمعے سے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی، پہلے روز  سندھ کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد نے مضبوط پنجاب وائٹ کو  شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔پاک آرمی نے ثناء اللہ دتہ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کی ۔  چیمپین شپ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری اولمپین شہباز سینئر، قومی خواتین  ٹیم کے کوچ اینڈ منیجر اولمپین سعید خان ، چیف سلیکٹر سلیم شیروانی و دیگر موجود تھے ۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کو0-19 سے ہرایا ۔ اسلام آباد نے  پنجاب وائٹ کو 2-0سے شکست دیتے ہوئے اپ سیٹ کر دیا ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کو 3-0 ،  پنجاب کلرز نے سندھ وائٹ کو 12-0 جبکہ پاکستان ریلوے نے سندھ کلرز کو 5-1سے شکست دی۔
تازہ ترین