• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے: علیمہ خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ 26 نومبر کے احتجاج کا مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ 

علیمہ خان نے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت روالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت فرد جرم کے لیے مقرر کر رکھی تھی۔ اس مقدمے میں آج ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے مضبوط دلائل پر مبنی درخواست آج عدالت میں دائر کردی ہے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس درخواست کو 20 اکتوبر کے لیے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید