پنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف چھاپے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے 251 افراد، گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196، منڈی بہاءالدین سے 210، اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 39، شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید 250 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مظاہرین کے حملوں سے شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔