• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمے داریاں مل گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے۔

سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔

سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید