• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، مختلف اضلاع میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ 

موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔

ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگئا جبکہ  ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔

قومی خبریں سے مزید