• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کچہری میں ہوئے حملے کے خودکش حملہ آور کے گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے جوڈیشل کمپلیکس سے پہلے فیض آباد ناکے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، خودکش حملہ آور فیض آباد ناکے پر حملہ کے لیے پہنچ چکا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کی کوشش کے دوران خودکش حملہ آور بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو دھماکا کرنے میں ناکامی ہوئی، پن نہ نکلنے پر ملزم واپس راولپنڈی چلا گیا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقات کے مطابق افغانستان میں موجود تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر اسلام آباد میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید