• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی کارروائیوں کا جائزہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور داخلی حالات، سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی شر انگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اوور سیز امپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کے 3 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید