• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا چین سے کتنے J-10C طیارے خریدے گا؟

انڈونیشیا نے چینی ساختہ جدید جنگی طیارے J-10C خریدنے کا اعلان کیا ہے، 42 طیاروں کی خریداری کیلئے 9 بلین ڈالر ادا کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی جانب سے یہ پہلی بار ہے کہ وہ غیر مغربی ممالک سے جنگی طیارے خریدے گا۔

اس سے قبل انڈونیشی ایئر فورس کے پاس روس، امریکا اور برطانوی ساختہ جنگی جہاز موجود ہیں، جن میں اکثر کو تبدیلی یا مرمت کی ضرورت ہے۔

اس سال جون میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان بھی انڈونیشیا کو اڑتالیس کان جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا کو 2026 کے اوائل میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ بھی موصول ہوجائے گی۔

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا تھا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔

انڈونیشن وزیردفاع نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید