• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کارواں 26 سے 28اکتوبر تک لاہور سے شروع کیا جائے گا: جاوید قصوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر، محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کسانوں کے قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف 26 سے 28 اکتوبر تک لاہور سے کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ روڈ کارواں شروع کیا جائے گا ۔ 

محمد جاوید قصوری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو نوشہرہ، ورکاں اور آخری روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کارواں سے خطاب کریں گے۔

اِن کا کہنا تھا کہ کارواں پہلے روز لاہور سے اوکاڑہ، دوسرے روز لاہور سے نوشہرہ ورکاں اور آخری روز ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جائے گا۔

محمد جاوید قصوری نے گندم کی قیمت 45 سو روپے فی من کرنے، روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کرنے، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے اور فی ایکڑ 40 ہزار روپے کا ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کھادوں، زرعی ادویات کی قیمتیں 50 فیصد کرے اور چھ ماہ تک بجلی کے بل بھی معاف کرے۔

قومی خبریں سے مزید