بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مودی اور روسی تیل سے متعلق کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے اپنے تفصیلی مؤقف میں کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی۔
بھارت کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے متعلق ٹرمپ اور مودی میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی نےحالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں اِنہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔