• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی انرجیز کا سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ میں پاکستان کےسب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلا رہی ہے، ماڑی انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ماڑی انرجیز کے ایم ڈی، فہیم حیدر نے کہا ہے کہ ماڑی انرجیز کا مقصد حکومت کی ان کوشش میں معاونت فراہم کرنا ہے، کمپنی کی کوششوں سے ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید