وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
اسپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
وکیل علی بخاری کے ذریعے بانی سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے۔
درخواست گزار سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارتِ داخلہ، محکمۂ داخلہ پنجاب کو ملاقات کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرانے کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن اِن چیف سے مشاورت ضروری ہے۔