لاہور(خبرنگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ڈی پی او بہاولپور کی طرف سے سب انسپکٹر کی تنزلی ختم کرنے کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈی پی او بہاولپور کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام نے موقف اختیار کیا کہ مختلف الزامات پر سب انسپکٹر انوار الحق دلشاد کو سب انسپکٹر سے تنزلی کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنایا گیا تاہم سروس ٹربیونل نے انوارالحق کو دوبارہ سب انسپکٹر بنا دیا ، ٹربیونل نے کہا کہ سزا دیتے وقت سب انسپکٹر کیخلاف ریگولر انکوائری نہیں کی گئی، محکمہ ریگولر انکوائری کیلئے تیار ہے لہذا سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی پی او کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا جب سب انسپکٹر کیخلاف ریگولر انکوائری نہیں کی گئی تو پھر سروس ٹربیونل کا فیصلہ کیوں معطل کیا جائے۔