اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے دوران درج مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت کی جانب سے عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر 23 اکتوبر کودلائل طلب کر لیے۔