وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے اور نہ ہی کسی سے امداد مانگی۔
اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر جگہ سیلاب آتا ہے تو لوگ پورا سال رونا دھونا کرتے ہیں، ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر موقع پر حوصلہ بڑھایا، شاباش دی، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی محنت کی، میں نے ان کو کہا کہ یہ سب آپ سے اور نواز شریف سے سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے 70 فیصد سروے مکمل کر لیا ہے، کرپشن کے راستے بند کر دیے ہیں۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کیے اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختص 100 ارب متاثرین کو ہی ملیں گے۔