• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں تین ماہ میں مزید 34 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال ستمبر تک ایچ آئی وی کے 125 نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی مریضوں میں پانچ سال سے کم عمر 43 بچے بھی شامل ہیں۔ 

ڈی ایچ او کے مطابق ایچ آئی وی کے معاملے پر کوئی ہنگامی صورتحال نہیں، مختلف علاقوں میں اسکریننگ کر رہے ہیں، ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید