پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رقم کی ریکوری سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گراؤنڈ رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 77 لاکھ کی ریکوری نہیں کی گئی۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ نے پی سی بی سے یکم جنوری 2019 سے 30جون 2022 تک کرایہ وصول نہیں کیا۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نےکراچی میں 5 لاکھ 5 ہزار 700 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لیز ایگریمنٹ کے تحت پی سی بی کو یہ زمین 10 روپے مربع گز کے حساب سے الاٹ کی گئی تھی۔
اجلاس میں کمیٹی نے پی سی بی سے رقم ریکور کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی نے سرکاری زمین پر قابض دیگر اداروں سے بھی رینٹ وصول کرنے کی ہدایت کی۔