• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا ہے کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید