• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 10 کیمپس بند کر دیے گئے، 85 ہزار مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔

کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔

صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز شہر سے غیر قانونی طور پر مقیم 3 ہزار 888 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید