انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مذہبی جماعت کے نائب امیر ظہیر احسن شاہ کا مزید 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزم ظہیر احسن شاہ کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزم کو آج 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورت حال کے باعث آواز میچنگ اور فوٹو گرامیٹک نہیں ہو سکے۔ اس لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی اور ہدایت کی کہ ملزم کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
ملزم ظہیر احسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔