میرپورخاص میں نیہا قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کی گرفتار والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بیٹی کو اس کے والد نے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتولہ کا باپ بھی گرفتار ہے، پولیس کے مطابق اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ نے نیہا چوہان کی ہلاکت کا سبب بیماری اور خودکشی بتایا تھا۔
واضح رہے کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ سمیت 4 افراد 3 روزہ پولیس ریمانڈ پر ہیں۔
18 سالہ نیہا چوہان کی میت چند روز قبل مشکوک حالت میں سول اسپتال لائی گئی تھی۔ چند روز بعد لڑکی کے خود پر والدین کی جانب سے تشدد اور جان کے خدشات پر مبنی آڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور گھروالوں متضاد بیانات پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
آج مرکزی ملزم مقتولہ کے والد کو بھی گرفتار کرکے لڑکی کا موبائل فون برآمد کرلیا ہے۔