روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا کہ مذاکرات اورسیاسی وسفارتی طریقوں سےاختلافات ختم کرناپاکستان اورافغانستان کی اہم کوشش ہے، دونوں دوست ممالک کی امن برقرار رکھنے کا عزم اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قطراورترکیے کی ثالثی میں پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان روسی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کابل اور اسلام آباد انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔