• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 2 گروپوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کر لی گئی

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں،  تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید