• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی و ملیریا ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی

ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی۔ کراچی سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ٹیسٹس کی فیس 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک رہیں گی۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق  ملیریا ٹیسٹ کی فیس 3050 سے کم کر کے 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈینگی کا این ایس 1 ٹیسٹ 4550  سے کم کر کے 1100روپے کیا گیا ہے۔ 

کمیشن کے مطابق ڈینگی کے آئی جی ایم ٹیسٹ کی فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی بی سی ٹیسٹ کی فیس 1250 سے کم کر کے 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈینگی کے مریضوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید