وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں بنیادی مراکز صحت پر فیملی پلاننگ اور فوڈ سپلیمنٹس کی دستیابی پر غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے بعض اضلاع میں سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار برہمی کیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ 24 گھنٹے لیبر رومز کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے، جہاں سہولیات کا فقدان ہے ٹھیک کریں اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہیے، ہر حاملہ خاتون کو طبی معاونت اور ضروری وٹامنز فراہم کیے جائیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر صحت نے پرائیویٹ نیوٹریشن سینٹرز سے متعلق تفصیلی پلان طلب کرلیا۔