• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ 

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 7 سال بعد امریکا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ 

 امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی بات ہوگی۔  

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ارادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید