• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی(فائل فوٹو)۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی(فائل فوٹو)۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے مطابق گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی چینل بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی قیادت میں کینیڈا عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کرے گا۔

انھوں نے کہا نیتن یاہو کے دورہ کینیڈا کی صورت میں انہیں حراست میں لینے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر اسرائیلی حکومت کی ترجمان نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے سے متعلق بیان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید