اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے وفاق سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہKP اسمبلی اجلاس، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی، وفاق آئینی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنا فرض ادا کرے، خیبر پختونخوا میں سہولت کاری کے نظام کے خاتمے کیلئے طویل المدت گورنر راج ناگزیر ہے، کے پی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس، وزیراعلیٰ کا انتخاب اور حلف غیر قانونی ہو گا، وفاق آئینی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنا فرض ادا کرے، پاکستان میں سولہویں صدی کا نظام قبول نہیں، افغانستان کی یلغار کا مقابلہ کریں گے اور شکست بھی دیں گے۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سہولت کاری کا نظام نہیں چل سکتا۔