• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیدیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق دیے گئے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے اِن کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو ایس او پی کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروانے کاحکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید