• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا اور کام کراؤں گا، ہم آپ کو کام کر کے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد کی گلی ہر دل عزیز امجد فرید صابری کی شناخت ہے، ہم اس سڑک کا نام امجد صابری کے نام سے منسوب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا، لیاقت آباد میں کلک کا کام کروڑوں روپے سے ہورہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت کام مکمل کرے گی اور لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کو بھی ماڈل مارکیٹ بنائیں گے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے مرحومہ رہنما پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے کہا کہ ’بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا، انہیں سلام پیش کرنا چاہوں گا کہ مشکل حالات میں ذوالفقار بھٹو صاحب کا دفاع کیا، ملک میں جمہوریت میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔

پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے اور بلاول بھٹو کی سفارش پر زراعت کے مسائل حل کرنے پر ایمرجنسی نافذ ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ 2 سال بعد بلاول بھٹو کے نکات پر گندم کی قیمت طے ہوئی  ہے جس کی ہم نے 4 ہزار روپے کی سفارش کی تو اب 3 ہزار 500 روپے طے کی گئی ہے۔ اب بلاول اور صدر کی پالیسی سے کسان اور پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ 

قومی خبریں سے مزید