زندگی…
"ایک مطمئن شخص کے لیے زندگی کیا ہے؟"
فلسفی اِسی سوچ میں غرق تھا کہ ایک پریشان حال شخص ملا۔
فلسفی نے پریشانی کی وجہ پوچھی، تو بولا:
اسکول والوں نے کہا ہے، اگر کل تک فیس جمع نہیں کرائی،
تو وہ میرے بچوں کا نام اسکول سے کاٹ دیں گے۔
مگر تم نے فیس کیوں جمع نہیں کرائی؟ فلسفی نے پوچھا۔
میں مٹی کے کھلونے بناتا ہوں، مگر اب اُنھیں کوئی نہیں خریدتا۔
آدمی نے تاسف سے کہا: بہ مشکل گزارہ ہوتا ہے،
اسی لیے بچوں کو پڑھا لکھا کر بڑا آدمی بنانا چاہتا ہوں۔
اگر وہ بڑے آدمی بن گئے، تمھیں سہارا مل گیا، پھر کیا کرو گے؟
فلسفی کے سوال پر آدمی کا چہرہ روشن ہوگیا۔ ’’پھر میں ۔
مٹی کے کھلونے بناؤں گا۔۔۔وہی میری زندگی ہیں‘‘۔