• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے قانونی نوٹس کا جواب، علی ترین کی لیگل نوٹس پھاڑ کر طنزیہ معافی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ایک بار پھر پی ایس ایل مینجمنٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے مجھے لیگل نوٹس بھیج کر دھمکی دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا، ’اگر میں نے ان سے عوامی معافی نہیں مانگی تو فرنچائز کا معاہدہ ختم کر دیں گے۔‘

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں علی ترین نے کہا، ’میں لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہوں گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاؤں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔‘

انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا، ’مجھے پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کےلیے میں بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن آج تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لیے کسی نے ایک کال یا ای میل نہیں کی۔‘

علی ترین نے ویڈیو پیغام میں طنزیہ انداز میں معافی بھی مانگی اور کہا، ’پی ایس ایل مینجمنٹ میں قابل لوگوں کی شمولیت کا مطالبہ کرنے پر میں مانگی مانگتا ہوں، ڈرافٹ، ٹریننگ کی سہولتوں اور افتتاحی تقریب پر تنقید پر بھی معافی مانگتا ہوں کہ میں نے اس ایونٹ کو بہتر کرنے کے بارے میں سوچا۔‘

یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید