• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں: صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق---اسکرین گریپ
صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق---اسکرین گریپ 

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’میں باتوں پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، جب کھیلتا تھا تب بھی باتیں کم اور ریکٹ کے ساتھ اپنا آپ دکھاتا تھا۔‘

اعصام الحق نے بتایا کہ ہمیں 7 آئی ٹی ایف جونئیرٹورنامنٹ الاٹ ہوئے ہیں۔

اس سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ ’اے ٹی پی ٹور چیلنجر پہلی مرتبہ ہمیں ملا ہے، یہ کرکٹ میں آئی سی سی ایونٹ کی طرح ہے‘۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے مزید بتایا کہ اسکے علاوہ 12 نئے نیشنل ٹورنامنٹس شامل کیے گئے ہیں اور انعامی رقم بڑھا دی ہے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ جونئیر کھلاڑی بیرون ملک کھیلنے جا رہے ہیں، میرٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ نہیں ہو گا کہ جس کے پاس پیسے ہیں صرف وہی باہر کھیلنے جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید