• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ’دا گریٹیسٹ میسنجر آف پیس‘ کی ہائی کمیشن آف پاکستان میں لانچنگ

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے احاطے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکومنٹری سیریز ’دا گریٹیسٹ میسنجر آف پیس‘ (The Greatest Messenger of Peace) کی لانچنگ کی گئی۔ 

اس سیریز کا مقصد اُن افراد تک نبی کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ امن کا پیغام پہنچانا جو اُن سے ناواقف ہیں، اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نبی کریمﷺ کے پیغام کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کی صدارت ممبر برٹش ایمپائر (MBE) اور فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ (FIRD) کے چیئرمین طحہٰ قریشی نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سیریز کے ذریعے دنیا کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ اسلام امن، رواداری اور احترامِ انسانیت کا دین ہے۔

تقریب میں معروف ادیب، شاعر جناب امجد اسلام امجد کے صاحبزادے اور Blessing for All Foundation کے تخلیقی سربراہ علی ذیشان امجد نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی اور  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ تقریب فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ یوکے (FIRD) اور طحہٰ قریشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں سول و اعلیٰ عسکری حکام، کمیونٹی رہنما، صحافی اور ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض ڈائیریکٹر FIRD عمر قریشی نے سرانجام دیے تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید